ابنا: ڈان ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق پاکستانی وزارت خارجہ نے آج ایک بیان میں قبائيلی علاقے شمالی وزیرستان پر امریکہ کے ڈرون طیاروں کے حملوں کی مذمت کی۔ اس بیان میں امریکہ کی ڈرون جارحیت کو پاکستان کے قومی اقتدار کی خلاف ورزی قرادیتے ہوئے ان حملوں کے فوری روکے جانے پر تاکید کی گئي ہے۔
واضح رہے امریکی ڈرون طیاروں نے جمعرات کو شمالی وزیرستان کے علاقے پرحملے کئے تھے جن میں چھے افراد کے ہلاک اور تین کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ امریکا کا کہنا ہے ڈرون حملوں میں دہشتگردوں کو نشانہ بنایا جاتا ہے جبکہ مقامی لوگوں کا کہنا ہے ان حملوں میں زیادہ تر عام لوگ ہی مارے جاتے ہیں۔
.......
/169